Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی کا رجحان جاری

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی کا رجحان جاری،،چوبیس گھنٹوں میں 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ایک شخص وبا کے ہاتھوں دم توڑ گیا۔

این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 22ہزار361کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 78افراد میں کورونا وائرس کے تصدیق ہوئی اس طرح سے کورونا کے نئے مریضوں کی شرح0.35فیصدریکارڈکی گئی۔

گزشتہ روز کورونا کی وبا سے ایک شخص کا انتقال ہوا جس سے ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد30ہزار364 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 15لاکھ 27ہزار326 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 مریض وبا سے صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد14لاکھ 93ہزار662 ہوگئ ہے،209 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ سندھ سے سامنے آئے جہاں سے ا ب تک 5لاکھ 76ہزار 570کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 690کورونا کے مریض سامنے آئے ۔

Related posts

ملک کو خانہ جنگی اور خون ریزی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہیں

Hassam alam

نائجیریا، پرتشدد واقعات میں چار پولیس اہلکار ہلاک

Zaib Ullah Khan

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی

Hassam alam

Leave a Comment