Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس افرادکاانتقال جبکہ چار سو اٹھارہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کیسز میں کمی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 فیصد رہی۔

پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 421، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار240 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار448 ہوگئی ۔

Related posts

سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

Hassam alam

عمران خان 5 ستمبر کو سکھر آ رہے ہیں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، علی زیدی

Nehal qavi

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھل گئے

Hassam alam

Leave a Comment