Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا وبا سےاموات میں کمی،مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: کوروناکیسزاوراموات میں کمی ،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق،جبکہ تین سو تین افراد وبا میں مبتلا ہو گئے۔ملک بھر میں اب تکپندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار300 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق 493 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ گزشتہ روز دو مریض انتقال کر گئے ۔کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد اب تک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس افراد نے وباسے چھٹکارا پایا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

Hassam alam

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،عیدالفطر منگل کو ہو گی

Zaib Ullah Khan

گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ، سپریم کورٹ کا انکوائری کرنے کا حکم

Hassam alam

Leave a Comment