Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کیسزکی شرح ڈھائی فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح ڈھائی فیصد پر آگئی۔ گزشتہ روز تیرہ افراد جاں بحق جبکہ نو سو اکسٹھ کیسز رپورٹ، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے اڑتیس ہزار ایک سو انتالیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسطرح مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اموات میں بھی کمی رہی ، تیرہ افراد انتقال کر گئے۔جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30053 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ گزشتہ روز 2393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

ملک میں ویکسنیشن کا عمل جاری ہے، ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی مکمل ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Related posts

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف

Hassaan Akif

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر208 روپے پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

عمران خان جیسا نالائق وزیر اعظم کبھی نہیں آیا

Hassam alam

Leave a Comment