Urdu
پاکستان تازہ ترین

دو سال بعد مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔چوبیس گھنٹےمیں مزید 210 مریض رپورٹ ہوئے۔متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تیئس ہزار بہتر ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 054 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق دو سال بعد مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تیئس ہزار بہتر ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 63 ہے جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 180 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 676 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دوسرے صوبوں کے مقابلے تاحال سب سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 239 ہے، پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 639، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 819، بلوچستان میں 35 ہزار 460 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 3، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 کیسز موجود ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 237 ہو گئی ہے۔

Related posts

صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا

Hassam alam

سندھ ہاؤس پر دھاوا، وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم

Zaib Ullah Khan

افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف

Hassaan Akif

Leave a Comment