Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد پرآگئی

اسلام آباد: کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد پر آگئی، ایک دن میں 7 افراد جاں بحق اور 252 کیسز سامنے آئے جبکہ 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید سات مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار697 ہوگئیں۔ انتقال کر جانے والے سات افراد میں سے بھی کوئی مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج نہیں تھا۔ چار شہروں جن میں ملتان چوبیس، پشاور انیس اور لاہور اور سرگودھا میں نو فیصد مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 12 لاکھ 41 ہزار 289 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار818 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 804، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار855 اور بلوچستان میں 33 ہزار467 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 580 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، شہباز شریف

Hassaan Akif

ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ختم

Nehal qavi

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دے دی

Rauf ansari

Leave a Comment