Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا کیسز میں واضح کمی، شرح 2.56 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: کورونا کیسز میں واضح کمی، شرح 2.56 فیصد ریکارڈ ۔ ایک روز میں 856 سے زائد کیسز اور 5 اموات سامنے آئیں۔کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں پانچ مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178ہوگئی ہےجبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 33 ہزار357 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 856 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.56 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار761 ، پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119 اور بلوچستان میں 35 ہزار 326 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Related posts

ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری

Hassaan Akif

ڈالر کی اڑان جاری، سونے کی قیمت میں کمی

Nehal qavi

جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment