کورونا کے باعث مزید 3افراد انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مزید تین مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دو سو ستر کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین مریض انتقال کر گئے۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایک سو اٹھارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ساٹھ ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More