Urdu
تازہ ترین دنیا

کورونا کا علاج گولیوں سے ممکن، برطانیہ میں استعمال کی اجازت

لندن: برطانوی حکومت نے کورونا کے علاج کے لیے امریکی دوا ساز ادارے میرک کی گولی استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم گولی کی فی الحال اجازت مشروط ہے

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے امریکی دوا سازادارے میرک کی انسداد کورونا کی گولی استعمال کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ۔کورونا کی گولی صرف اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کو دی جا سکے گی۔

دوا ساز کمپنی میرک کی تیار کردہ گولی کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انيس کے علاج کے لیے پہلی دوا ہے۔ ابھی تک اس بیماری کے لیے مدافعتی ویکسین ہی دی جا رہی تھی۔ برطانیہ وہ پہلا ملک ہے، جہاں اس نئی دوا کا استعمال شروع کیا جائے گا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ میرک فارماسوٹیکل کمپنی کی جانب سے گولیاں کب سے برطانیہ کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Related posts

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

Rauf ansari

کل پکڑنا ہے تو آج پکڑ لیں ہم تیار ہیں

Hassam alam

پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

Leave a Comment