Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار692 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 35 ہزار627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 609 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی

شرح ایک اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 307 ہوگئی۔۔۔ملک بھر میں 600مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 715، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 854، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 70، بلوچستان میں 35 ہزار 437، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 631، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 818 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 167 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

بہت جلد پیپلزپارٹی کےپاس سندھ حکومت نہیں رہے گی، اسد عمر

Hassaan Akif

بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو مسجد الحرام جانے کی اجازت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment