ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق۔ کورونا مثبت کیسز کی کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کے آج کے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید دو مریض انتقال کر گئے۔ کوویڈ کے17 ہزار 207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جاری رپورٹ کے مطابق کورونا میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔