گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق، چار سو انسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چار سو انسٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں اٹھارہ ہزار پینتالیس ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ چار فیصد رہی۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ایک سو باہتر مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔