بیجنگ: چین میں گزشتہ روز 80 لاکھ 50 ہزار افراد کو کورونا کے خلاف ٹیکے لگائے گئے۔ کووڈ انیس کے خلاف جاری چینی حکومت کی مہم کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق چین میں مجموعی طور پر کووڈ انیس کی 2.364 ارب ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔ کورونا وائرس چینی شہر ووہان سے پھیلا تھا جو اس وقت تمام دنیا کو متاثر کر چکا ہے۔ لیکن اس عالمی وبا کے مقابلے کے سلسلے میں چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔
