Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 219 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 628 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.24 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 69 ہزار 417 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

Related posts

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا شہبازشریف سے رابطہ

ibrahim ibrahim

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا عمران نیازی کا نیا لالی پاپ ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

عمران نیازی حکومت بچانےکیلئےدردربھیک مانگ رہا ہے، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment