Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومتی اقدامات سے کورونا کم اثر انداز ہوا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف این سی اوسی اور وزارت قومی صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کو مزید تیز کرنےکی ہدایات کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انسداد کرونا کے لیے اقدامات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وزیراعظم کو ملک میں اومی کرون کی لہر کے حوالے سے اور عالمی سطح ، خطے میں اس کے پھیلاؤ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عالمی سطح پر جنوری میں اومی کرون کی بلند ترین سطح کے بعد کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یورپ اور امریکہ میں اس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ خطے میں اس وقت کورونا سے اموات کے حوالے سے بھارت سرِ فہرست ہے۔اب بھی کم و بیش ایک ہزار کے قریب لوگ روزانہ کورونا سے جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان میں کرونا کی نئی لہر سے یومیہ اوسطاً 42 اموات ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے معاشی طور پر کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پالیسیوں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں عوام کا بھر پور ساتھ رہا۔حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن اقدامات میں عوام نے بھرپور تعاون کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ریلیف اور اقدامات کی بدولت صنعتوں اور دیگر معاشی سرگرمیوں پر کورونا کم سے کم اثر انداز ہوا۔ فرنٹ لائن ہلیتھ ورکرز کی قربانیاں اور کرونا سے نمٹنے کیلئے خدمات پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Related posts

عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے،رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین ارب پتی خاتون

Hassam alam

عدلیہ پر عوامی اعتماد قائم رہنا چاہیئے،اطہرمن اللہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment