Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو فیصد پر آگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978 تک پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 37ہزار661 ٹیسٹ کیے گئےجس میں مزید 755 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2فیصد رہی۔ ملک میں

چوبیس گھنٹے میں کورونا سے سات مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار265 ہوگئی ہے۔ کورونا کے 821مریض تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 ہو گئی۔اب تک 14 لاکھ 54 ہزار 382 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر

پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔

Related posts

قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے، وزیراعظم کا پیغام

Hassam alam

سابق وزیراعظم عمران خان ودیگر کیخلاف غداری کی درخواست خارج

Hassam alam

وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے امداد پر اظہار تشکر

Hassam alam

Leave a Comment