Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید4افراد انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار 659 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید313کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار872ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار19کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔وبا سے مزید چار مریضوں کے انتقال سے ملک وبا سے مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 659 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وبا سے متاثرہ 309 مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ 30ہزار734 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار58، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار422،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار467، بلوچستان میں 33 ہزار434، آزاد کشمیر میں 34 ہزار532 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

Related posts

اپوزیشن انتشار پھیلا کر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے، عثمان بزدار

Rauf ansari

حکومت منی بجٹ میں عوام مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے

Hassam alam

ایئر چیف سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment