Urdu

اسلام آباد: کورونا کے کیسز اور اموات میں کمی واقع ہونے لگی۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا جبکہ ایک سوپانچ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ وبا سے ہلاکتوں کی تعداد تیس ہزار تین سو انسٹھ پر برقرار ہے۔گزشتہ روز انیس ہزار چار سو باسٹھ کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک سو پانچ افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح عشاریہ 54 فیصد رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز وبا سے متاثرہ پینسٹھ مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعدادچودہ لاکھ ترانوے ہزار نو سو اٹھانوے ہوگئی ہے۔کوویڈ کے زیر علاج 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related posts

غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول

Zaib Ullah Khan

فیٹف اجلاس آج سے شروع ہوگا، پاکستان کا نام گرے لسٹ نکلنے کے امکانات روشن

Hassam alam

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment