Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کی زیرصدارت 248ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں داخلی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 248ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں داخلی، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیشہ ورانہ امور سمیت مغربی سرحدوں پر مینجمنٹ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے اجلاس میں بھارتی میزائل کےحالیہ واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ میزائل واقعہ ایک بہت بڑا حادثہ بن سکتا تھا۔شرکاء نے زور دیا کہ بھارت کے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود متعلقہ عالمی فورمز کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی اور سیکیورٹی پروٹوکول پر نظر رکھی جائے۔ ایسے خطرناک واقعات خطے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کے جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا جبکہ شرکاء نے عزم دہرایا کہ ملک میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی تربیت پر مرکوز آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا ۔

Related posts

ہمارے دروازے اور دل کھلے ہیں، جیسا چاہیں گے کرلیں گے

Hassam alam

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے 31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

Hassam alam

آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کا دورہ ہنگری، ہنگرین کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات

Nehal qavi

Leave a Comment