کراچی میں کورنگی کازوے کی سڑک کھود دی گئی

کراچی میں کورنگی کازوے کی سڑک کی کھدائی کردی گئی ہے تاکہ پانی کا بہاؤ جاری رہے۔ کورنگی کازوے سڑک کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ہیوی مشینری کے ذریعے پانی نکالنے کے لیے سڑک توڑی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے بعد ہر سال کورنگی کازوے پر سیلابی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے اور سڑک پانی میں ڈوب جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More