اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا عالمی سازش کا بیانیہ کامیاب نہیں ہوگا۔سب کو معلوم ہے کہ چار سالوں میں اس نے ملک کا کیا حشر کردیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ چار سالوں میں اس نے ملک کا کیا حشر کردیا۔عمران خان ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لیتے تھے اب وہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ نئے پاکستان کا خواب دکھا کر چار سال میں ملک کا برا حشر کردیا۔میچ اسٹیڈیم کے تماشائیوں سے نہیں پچ پر کھڑے کھلاڑیوں سے جیتا جاتا ہے۔
