Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صوبائی وزیر سعید غنی سے سی پی این ای وفد کی ملاقات

کراچی:وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرزکے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بالخصوص نئی آنے والی وفاقی حکومت، آئندہ الیکشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی سے سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری عامر محمود، ڈاکٹر جبار خٹک، اعجاز الحق، ظاہر نجمی، سعید خاور، مقصود یوسفی، غلام نبی چانڈیو اور حامد حسین عابدی موجود تھے جبکہ ملاقات میں سیکرٹریاطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی، ڈی جی غلام ثقلین، ڈائریکٹر اختر سوریو، سلیم خان شریک ہوئے ۔

سی پی این ای کے وفد سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ 70 فیصد ملکی عوام کے ووٹوں کی حامل سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش کیا۔ ہم نے آئینی اور جمہوری طور پر ایک نااہل، نالائق، سلیکٹیڈ ، عوام دشمن اور آئین شکن حکومت کو گھر بھیجا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کو تمام وسائل کی فراہمی کے کئے اقدامات کئے ہیں۔ س وقت تک کم و بیش تمام اخبارات اور چینلز کو اشتہارات کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی خود بھی مختلف چینلز اور اخبارات کے دفاتر کو دورہ کرکے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری سی پی این ای نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے غیر بجٹ شدہ اشتہارات کی ادائیگی ابھی بھی کروڑوں میں واجب الادا ہے۔

سیکرٹری سی پی این پی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اشتہارات کی تقسیم کا نظام مزید صاف و شفاف بنایا جائے۔ تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی فراہمی اور ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سی پی این ای اپنی تنظیم کی بنیاد پر اعلان کرتی ہے کہ جو اخبارات اپنے صحافیوں اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہیں فراہم کرتے ان کے بےشک حکم اشتہارات روک لے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے ہدایت جاری کیں کہ اشتہارات کو ویب سائیڈ پر ڈالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ تمام وہ ادائیگیاں جو متنازعہ ہیں اس کو دونوں اطراف کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ایک ہفتہ کے اندر اندر کلئیر کروائیں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات

ibrahim ibrahim

نیو یارک پراپرٹی کیس: سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

Hassam alam

انتخابی اصلاحات کے نام پرالیکشن پرڈاکا مارا جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment