Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے کرکٹر سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق معروف عالمی کرکٹرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

معروف کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سےسابق ویسٹ انڈین کرکٹرویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی اورشعیب اختر،ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی۔

Related posts

عمران خان کا اسمبلی سے استعفے نہیں دینا کا فیصلہ

Rauf ansari

کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 03 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

Hassam alam

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد چل بسے

Nehal qavi

Leave a Comment