کراچی میں تھانہ بلال کالونی پولیس نے دوران ڈکیتی اپنی ہی گولی سے زخمی ہونیوالے ملزم کو اسپتال سے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ ملزم کا دوسرا ساتھی زخمی کو لے کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر اسپتالوں میں زخمی ملزم کی تلاش شروع کی گئی۔
بلال کالونی پولیس نے زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے دوران علاج گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے شہری سے لوٹا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد شان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
