Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ای وی ایم ہی دھاندلی کوروکنے کا ذریعہ ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کا پتا چل جائے گا ۔ پوری امید ہے اتحادی ہمارے ساتھ چلیں گے ۔

پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس شہداء کے لواحقین کو امدادی پیکج دینے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بہتر طریقے سے کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس کا کام بہت مشکل ہے۔معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے ان کا کام اور مشکل ہو جاتا ہے۔ جرائم کو روکنا بھی انہی لوگوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 74سال ہو گئے ہیں وفاق کی اپنی فرانزک لیبارٹری نہیں ہے۔ کوئی کیس ہو جاتا ہے تو لاہور بھیجنا پڑتا ہے۔ وہ ہمارا سارا کیس خراب کر دیتے ہیں۔ دسمبر سے پہلے پہلے اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس میں نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔میری کوشش ہے کہ شہداء کے لواحقین کی فائلیں ایک ماہ کے اندر اندر کلیئر ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قانون ہاتھ میں نہیں لے گی تواچھے طریقے سے ملیں گے ۔ صوبوں کامسئلہ بھی ہوتومظاہرین اسلام آباد آجاتے ہیں ۔

Related posts

حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی بھی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

Hassam alam

چوہدری شجاعت کی مولانا کے بعد آصف زرداری سےاہم ملاقات

Rauf ansari

میچ فکسنگ کےخلاف لڑ رہاہوں، میچ نہ دیکھ سکا: وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

Hassam alam

Leave a Comment