اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں فائرنگ کے واقعے ایک شخص نے بیوی، سسر اور سالے سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔ مقتولہ اسٹاف نرس تھی،پولیس کےمطابق ملزم رحیم نے ا سپتال میں اپنی نرس بیوی اورایک اسٹاف پرفائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوئی جب کہ ملزم نےگھر جاکر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا اور مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلہ قتل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
