Urdu
جرائم

کراچی:سبزی منڈی کےقریب پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید،دوسرا زخمی

کراچی سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں فقیرا گوٹھ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق برکت نامی پولیس اہلکار کو گردن میں گولی لگی تھی جو دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ دوسرے پولیس اہلکار کے کولہے میں گولی لگی ہے جسے طبی امداد دے دی گئی ہے۔

Related posts

اے وی ایل سی پولیس کی کاروائی، کاراورموٹرسائکلیں برآمد

ibrahim ibrahim

مردان: پولیس چوکی میں دھماکا، حوالدار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

Hassam alam

کراچی:پب جی گیم،9ویں جماعت کےطالب علم نےسوتیلی ماں کو قتل کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment