Urdu
تازہ ترین دنیا

روس کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع

وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ روس یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہاہے۔ جبکہ عالمی عدالت نے روس کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساقی نے بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ یوکرین میں روس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرائی جائے۔ روس کے صدر پوٹن نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا تھا کہ روس یوکرین میں سویلین ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنائےگا۔

یوکرین کے صدر زیلنیسکی نے یورپین پارلیمنٹ کو خطاب میں بتایا ہے کہ روس جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہاہے۔ سویلین اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنارہاہے۔ عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے یوکرین میں روسی جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ جبکہ روس اس سے انکار کررہاہے۔

پینٹاگون کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر تباہ کن حملے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔ امریکا کے چالیس سینیٹر نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھاہے کہ امریکا میں موجود ساڑھے انتیس ہزار طالب علم کو یوکرین بھیجنے کے بجائے امریکا میں رہنے دیا جائے۔

Related posts

اداروں کی ذمہ داری ہےکہ ملک کو تباہی سے بچائیں، عمران خان

Zaib Ullah Khan

وزیراعلیٰ پنجاب کا یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ: خیریت دریافت کی

Hassam alam

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب

Nehal qavi

Leave a Comment