Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ٹرانسپورٹرز کی دھرنوں کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر حکومت پر تنقید

اسلام آباد: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اینڈ کنٹینرز الائنس نے مارچ اور دھرنوں کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ ٹرانسپورٹر نے کہا کہ وزیر داخلہ سمیت ہر سطح پر رابطوں کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے پر مجبور ہونگے ۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹر رہنما ؤں نے کہا کہ مال سے لدے کنٹینرز پکڑنے کیخلاف حکومت کو چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔ کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند اور پہلے سے پکڑے گئے نہ چھوڑے گئے تو ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرکے عدلیہ سے انصاف لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے 25 مئی کا مارچ ختم ہونے کے باوجود اب بھی جاری ہے۔ کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بھی احتجاج کا حصہ بنیں اور مزید مسائل پیدا ہوں۔ کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سے کاروبار تباہ اور ان میں موجود سامان ناکارہ ہوچکا ہے، حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کو فی الفور بند کیا جائے۔

ٹرانسپورٹر ز رہنماؤں نے کہا کہ وزیر داخلہ، آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت سب سے ملاقاتیں کیں شنوائی نہیں ہوئی۔ حکومتی ہدایت پر صرف میانوالی اور اٹک میں اب بھی آٹھ سو سے زائد پکڑے گئے کنٹینرز موجود ہیں جن میں پھل، سبزیاں، ادوایات اور دیگر اشیائے ضروریہ موجود ہیں جو خراب ہورہی ہیں جبکہ شدید گرمی میں کنٹینرز کے ڈرائیورز اور دیگر عملے کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری

Hassam alam

فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Hassam alam

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہو گا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment