Urdu

اسلام آباد: ہیکرز نے این ٹی سی کے سرورز پر حملہ کرکے مختلف محکموں کی ویب سائٹس پر حملہ کردیا۔ تاہم سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام نے ہیکرز کا حملہ ناکام بنا دیا۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے انکشاف کیا ہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے سرورز پر ہیکرز کے حملے کی وجہ سے مختلف محکموں کی ویب سائٹس جزوی طور کےلیے معطل ہوگئی تھیں۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ سائبر سیکیورٹی کے جامع نظام کی وجہ سے ہیکرز کا حملہ ناکام ہوگیا اور تمام ویب سائٹس کو تین گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں فعال کردیا گیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ سائبر حملہ منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا اور یہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر پر نہیں بلکہ نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا۔

Related posts

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

Hassam alam

گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیراعظم کی متعلقہ عہدیداروں کو مبارکباد

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب

Rauf ansari

Leave a Comment