Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

برف میں پھنسی سیاحوں کی 7 ہزار گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد:ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ گلیات میں لینڈ سلائیڈ اور برف میں پھنسی سیاحوں کی 7 ہزار گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی کلیئرنس پر جی ڈی اے کا ہیوی مشینری کے ذریعے کام جاری ہے، سیاحوں سے گزارش ہے سٹرک کی بحالی تک گلیات کی جانب سفر سے اجتناب کریں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ گلیات کے ایریا میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

جبکہ ترجمان جی ڈی اےنے کہا ہے کہ گلیات میں سڑکوں کی بحالی کیلئے جی ڈی اے مشینری نے کام شروع کر دیا ہے، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے گلیات میں موجود ہیں، کچھ دیر میں نتھیاگلی ایبٹ آباد روڑ ٹریفک کیلئے بحال کر دی جائے گی۔

Related posts

کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا

Hassam alam

عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، فرخ حبیب

Zaib Ullah Khan

جنید صفدر کے ولیمے کی دعوت ملی تو ضرور جائیں گے، حسان خاور

Hassaan Akif

Leave a Comment