Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی دار الحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعت 24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل رات 12 بجے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا۔

ڈ پٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باعت 24 گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کل رات 12 بجے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔سیکٹر جی 6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 کو سیل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر ایف ٹین فور کی 50،52 اور 53 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر جی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31،35،37،38،42،44 کو سیل کیا جائے گا۔سیکٹر ایف ایٹ تھری کی گلی نمبر 5،6،10،11 اور 17 کو سیل کیا جائے گا۔

Related posts

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ ایڈوائزری جاری

Hassam alam

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کا گرینڈ جرگہ آج ہوگا

Hassam alam

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

Hassam alam

Leave a Comment