Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا کی ایک اور قسم ڈیلٹا کرون بھی سامنے آگئی

قبرص: دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی۔ مشرقِ وسطیٰ کے ملک قبرص میں اس کا ایک اور ویرئنٹ دریافت ہوا ہے، جس کو ڈیلٹا کرون کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبرص یونیورسٹی میں حیاتیاتی سائنسز کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے ایک انٹرویو میں ڈیلٹا کرون سے متعلق اپنی تحقیق کے نتائج کی وضاحت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت اومیکرون اور ڈیلٹا دونوں انفیکشن موجود ہیں اسی دوران ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے، جو ان دونوں کا مجموعہ ہے۔ پروفیسر کوسٹریکس نے کہا کہ اس قسم میں ڈیلٹا اور اومیکرون دونوں کی جینیاتی علامات پائی گئی ہیں، اس لیے اس نئی دریافت کا نام ڈیلٹا کرون رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس نئی قسم کے قریبا 25 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ڈیلٹا کرون کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین ابھی تک ڈیلٹا کو مریضوں کی صحت کے لیے اومیکرون سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

Related posts

عمران صاحب! بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے

Hassam alam

بجٹ:850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز

ibrahim ibrahim

سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

Hassam alam

Leave a Comment