Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایوان میں صدرعارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا حلف بھی اٹھا لیا ۔ایوان میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما اسعد محمود نے کہا کہ عمران خان سوسال بھی حکمرانی کرلیں تب بھی ملکی ترقی ممکن نہیں ۔

اسپیکرراجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسپیکرنے زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ڈپٹی اسپیکرزاہد اکرم درانی حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ مجھ سے پہلے جوشخص ڈپٹی اسپیکرتھا اس نے آئین کی پامالی کی ہم وہ تقدس بحال کرینگے ۔

وفاقی وزیرمولانا اسعد محمود نے اظہارخیال کیا کہ گزشتہ ڈپٹی اسپیکرکے دورمیں ریکارڈ متنازعہ قانون سازی کی گئی ۔ عمران خان سوسال بھی حکمرانی کرلیں تب بھی ملک کوترقی کی راہ پرنہیں ڈال سکتے جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا عمران خان بہادرلیڈرہوتے تو اپوزیشن میں بیٹھ کراپنے مینڈیٹ کی نمائندگی کرتے۔

محسن شاہنوازرانجھا نےصدرمملکت کے مواخذے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوان میں ہمارے پاس دوتہائی اکثریت بھی موجود ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

Related posts

وزیر اعظم کا عرب امارات سے شراکت کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد کیلئے دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت آتی بھی ہے یا نہیں

Hassam alam

Leave a Comment