Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوکرائن مسئلے پر نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کے خلاف برسلز میں مظاہرہ

برسلز: یوکرائن مسئلے پر نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کے خلاف برسلز میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نیٹو کے خلاف اور ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ خلاف نعرے لگائے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرائن مسئلے پر نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کے خلااف برسلز میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شریک افراد نے کہا کہ یوکرائن کے مسئلے پر متوقع جنگ امریکی، یورپین اور روسی سامراج کی سازش ہے۔ یہ جنگ عالمی سرمایہ داری نظام کے عوام دشمن معاشی مفادات کو بے نقاب کر رہی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ در اصل یہ اسلحے کی فروخت کے لیے کی جانے والی جنگ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کا طریقہ جنگ نہیں بات چیت ہے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والی کارلا کا نے کہا کہ اربوں ڈالرز جنگ کی بجائے اسکولوں، اسپتالوں اور ویکسی نیشن کی تحقیق پر خرچ کرنے چاہیئں۔

Related posts

پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، وزیرخارجہ

Rauf ansari

ایشیا کپ، آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا

Nehal qavi

وفاق کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ سبسڈی دے ، گورنر سندھ

Hassaan Akif

Leave a Comment