کراچی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 104 کیسز رپورٹ کیئے گئے۔ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں پینتالیس کیسز رپورٹ ہوگئے۔ رواں سال ڈینگی سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ رواں ماہ کراچی میں اب تک 622 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
