ڈینگی وبائی صورت اختیار کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق

ڈینگی نے کراچی میں وبائی صورت اختیارکرلی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران سات افراد ڈینگی بخار کاشکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں ڈینگی بخار وبائی صورت اختیار کر گیا۔ 24گھنٹوں کے دوران7 افراد ڈینگی بخار کاشکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 24گھنٹوں میں مزید 125 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران 9 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ رواں سال کے دوران ڈینگی بخار کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 3ہزار667 تک پہنچ گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More