ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

ملک بھر میں ڈینگی کی مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رواں ماہ سیکڑوں افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ملک کے تقریبا ہر حصے میں ڈینگی کے مریضوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 75 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق کے مطابق دیہی علاقوں سے 54 جبکہ شہری علاقوں سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی کے باعث1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 56، راولپنڈی سے 38، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3،3 جب کہ گوجرانوالہ اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 629 مریض داخل ہیں جن میں سے 200 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق1 ہفتے کے دوران کیچ میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر کراچی ہے جہاں روازنہ کی بنیاد پر ڈینگی وائرس سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ شہر میں ہر روز کم از کم 100 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہورہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More