کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سو سے زیادہ افراد متاثر۔
کراچی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایک سو اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں تینتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں رواں ماہ اب تک 843 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
