Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

منحرف اراکین: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز خارج کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن کا ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ فوری طور پر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کردیا تھا۔

Related posts

وزیر داخلہ کے امریکی رکن کانگریس کی عمران خان سے ملاقات پر سوالات

Rauf ansari

عمران خان جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے ہیں، قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Nehal qavi

کینیڈا میں ویکسین مخالف مظاہرین کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ نافذ

Hassam alam

Leave a Comment