Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں قیاس آرائیاں اوربے بنیاد ہیں ۔ڈیل کی بات کرنے والوں سے پوچھیں کہ کون ڈیل کر رہا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کو اس مسئلے سے باہر رکھیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں الحمدللہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، شام کو ٹی وی پروگرام میں باتیں ہوتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے یہ کردیا وہ کردیا، گزارش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اس بحث سے باہر رکھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیرون ملک بیٹھے افراد کی جانب سے مختلف اداروں اور شخصیات کیخلاف منظم مہم چلانے والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر ناکام ہوں گے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف اداروں اور شخصیات کیخلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، ہم ایسی تمام سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں، پاکستان اور پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ فیک نیوز اور من گھڑت باتوں سے اداروں کے بیچ جو دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان کاکہناتھاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قیاس آرائی بھی نہ کی جائے۔

Related posts

ترکی میں پاک ترک دو طرفہ مشقوں ایلدیز کا انعقاد

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹننگ کا عمل جاری

ibrahim ibrahim

عمران خان نے کبھی مفاہمت کا نہیں سوچا، مراد علی شاہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment