Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی ہوئی، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آزاد عدلیہ کی تحریک میں جیل گیا تھا۔ عدالت کااحترام کرتاہوں مگر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مجھے مایوسی ہوئی۔ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کےفیصلےکی وجہ نہیں دیکھی گئی۔سپریم کورٹ چاہتی تووہ خط منگواکر دیکھ سکتی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچے بچے کو پتہ ہے کس قیمت پر ضمیر بیچے گئے ہیں۔ سیاستدان کھلےعام بک رہےہیں۔پاکستان کی جمہوریت مذاق بن گئی ہے،وزیراعظم عمران خان جب یوتھ ضمیر فروشی دیکھے گی تو ان پر کیا اثر ہوگا۔ پاکستان کی جمہوریت مذاق بن گئی،ارکان اسمبلی کی ایسی کھلے عام خرید و فروخت تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ رشوت دے کر کوئی خرید رہا ہے۔ رشوت لے کر کوئی بک رہا ہے۔ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت شریف فیملی کے دور میں چھانگا مانگا سے شروع ہوئی۔پاکستان کو عظیم ملک بنتے دیکھنا خواب ہے،ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا تماشا دیکھ کر دھچکا لگتا ہے۔ مغربی جمہوریت میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

Related posts

وزیرِ اعظم کی کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات

Zaib Ullah Khan

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

Hassam alam

عمران خان ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہے ہیں

Nehal qavi

Leave a Comment