Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں، ملیکہ بخاری

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری کہتی ہیں اتنا ظلم کریں پھر جتنا برداشت کر سکیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اپنی آنکھیں کھولیں ہمارے اوپر ظلم کیا گیا آپ کیوں سو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر ملیکہ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی آزاد خواتین ایک پرامن تحریک کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ پاکستان کے آئینی اداروں سے سوال کرتی ہوں کہ ہمیں بنیادی حقوق کیوں نہیں دیے جا رہے۔

ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے بعد عوام اور ریاستی اداروں میں تعلق کمزور ہوا ہے۔ آگے جا کر آپ سے بھی یہ ہو سکتا ہے اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں جبکہ کنول شوذب کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ پر دھاوا بولا گیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا مقبوضہ شریفستان میں ظلم کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے۔

Related posts

پاکستان اور ازبک افغانستان کو تسلیم کروانے کیلئے مہم چلائیں گے، وزیراعظم

Rauf ansari

حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

Hassam alam

ڈالرکی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ 179 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment