Urdu
تازہ ترین کاروبار

انٹربینک میں بھی ڈالر کی ڈبل سینچری

کراچی:ڈالر بے قابوہوگیا،انٹربینک میں بھی ڈالر کی ڈبل سینچری۔انٹربینک میں ڈالرمزید1روپے 66 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈالر200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کراچی:انٹربینک میں ڈالرمزید1روپے 66 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 198.30 سے200.05 پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کا اضافہ ہوا،ڈالر 200.50 سے201.50 پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل ہوئی ا اور دن کے اختتام پر ڈالر 201 روپے کا رہا۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بے یقینی اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں افواہوں کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔ایکسپورٹرز اپنے ڈالر زیادہ قیمت حاصل کرنے کے لالچ میں سرنڈر نہیں کر رہے، امپورٹرز زیادہ سے زیادہ ایل سیز کھول رہے ہیں، جس سے صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

Hassam alam

کراچی الیکٹر ک نے لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا

Hassam alam

مفتاح اسماعیل کا 33 فیصد زائد ٹیکس وصولی کا دعوٰی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment