چین سے دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہوگئےہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر خوشخبری سنادی کہا رقم اسٹیٹ بینک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں موصول ہوئی ہے۔ رقم سے ذرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضے کی رقم اسٹیٹ بینک منتقل کردی ہے۔چین سے قرضے کی رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔
