Urdu
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 94 پوائنٹس کی کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 94 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 766 پر بند ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کےتیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 94 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 766 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 190 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ133کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,064جبکہ کم ترین سطح 41,703 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہواجس کے بعد 221 روپے42 پیسے سے223 روپے 42 پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے کےاضافے سے 233 روپے سے 234روپے پہنچ گیا۔

سونے کی قیمت میں1050 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 50 ہزار100 روپے پرآگیا10گرام سونے کی قیمت 901 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 28 ہزار 686روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی9ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1702 ڈالرپرآگیا۔

Related posts

پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالر ہو گئے،اسٹیٹ بینک

ibrahim ibrahim

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 5روپے 94 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment