کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔
اضافے کےبعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے پر مستحکم رہا۔
