پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کی بڑی کارروائی ترجمانِ وزارت صحت کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جعلی اور غیر رجسٹرڈ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران تقریباً دولاکھ باون ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں۔
پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کی بڑی کارروائی ترجمان وزارت صحت کے مطابق جعلی اور غیر رجسٹرڈ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران تقریباً دولاکھ باون ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں۔ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے اسی دوائی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی، فارمیسی سے بہت غیر وارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جوکہ مشکوک ہو سکتا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کےمطابق ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے، اس ضمن میں ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئےہیں جبکہ ابتدائی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، ملک بھر سے جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے کیخلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے، حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زائد بیچنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی ،جو عناصر غیرقانونی کاموں میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔