Urdu
تازہ ترین دنیا

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

بغداد: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے تاہم حملے میں عراقی وزیر اعظم محفوظ رہے ۔

عراقی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔ بغداد کے گرین زون میں قائم وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم مصطفی الکاظمی قاتلانہ حملے میں محفوظ ہیں جبکہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الحمداللہ میں خیریت سے ہوں۔ عراقی عوام پرسکون اور پرامن رہیں ۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے ڈرون حملے میں وزیراعظم کی سیکیورٹی پر مامور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈرون حملے سے ہونے والےنقصان کی مکمل تفصیل فراہم نہیں کی گئی جبکہ ابھی تک کسی نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Related posts

ملتان: گیس بندش اور کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

Hassam alam

ایسا پلان تیار کر رکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، وزیراعظم

Hassam alam

آرمی اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی آئی خان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Rauf ansari

Leave a Comment