Urdu
جرائم

جا ئے نماز میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام

کراچی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) نے شہر قائد میں تین بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی ہے ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی ۔برآمدشدہ آئس تولیوں میں جذب کی گئی تھی۔کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی ۔ کارروائی شاہرہ فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی۔برآمدشدہ آئس لیڈیز کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شگفتہ بانو کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

انسداد منشیات کے ادارے نے تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی ۔ برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی۔پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگردہلاک، اسلحہ و بارود برآمد

Rauf ansari

علی پور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک

Nehal qavi

لاہور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Hassam alam

Leave a Comment